بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ھمارے پاس ایک درس و بحث ہے سرموں کے بارے میں ہے
سرمہ وہ چیز ہوتی جو انسان اپنی آنکھوں میں ڈالتا ہے یا لگاتا ہے اسکو سرمہ کہتے ہیں
طب اسلامی میں سرموں کے مختلف 10-9 قسم ہیں جو مختلف امراض کیلئے اور مختلف فوائد رکھتے ہیں ان سرموں میں جو اھم سرمہ ہے
سرمہ اثمد:- سرمہ اثمد کے جو فوائد ہیں اور جن بیماریوں کیلئے مفید سرمہ ہے وہ ہے تمام آنکھوں کی بیماریوں کیلئے مفید ہے اس کے علاؤہ جو لوگ نظر کی کمزوری کے شکار ہیں یا جن لوگوں کے آبرو اور پلکیں کم ھوتی ہیں اسکے بڑھانے کیلئے سرمہ آنکھ میں لگائیں اور پلکیں اور آبرو برگ جاتے ہیں اور آنکھوں کی تقویت کرنے اور آنکھوں کو صاف اور شفاف کرنے کیلئے یعنی آنکھوں میں جو دھندھلا پن جو ھوتا ہے جس کی وجہ انسان صحیح طریقہ سے انسان دیکھتا نہیں ہے اسکے خاتمہ کیلئے مفید ہے اسکے علاؤہ انسان کے جسم اور منہ کے بدبو کو ختم کرنے کیلئے یہ سرمہ آنکھ میں لگاتے ہیں تو بدبو ختم ھوجاتی ہے اور اسی طرح انسان کی جنسی طاقت کو بڑھانے کیلئے مفید ہے اسکے علاؤہ سر کے بالوں کو زیادہ کرنے اور بڑھانے کیلئے مفید ہے یہ آنکھوں میں پایا جائے اور جہاں بال نہیں ہے وہاں پر لگایا جا سکتا ہے اور اسکے علاؤہ جن لوگوں کے آنکھوں سے آنسوں نکلتے ہیں انکے لئے بھی مفید ہے اور اسکے علاؤہ جو لوگ رات کے وقت سو نہیں سکتے اور بیدار رہتے ہیں وہ سرمہ آنکھوں میں لگائیں تو نیند آجاتی ہے اسکے علاؤہ جن لوگوں کے آنکھوں میں کالا پانی اور اسی طرح جو آنکھوں کی نظر ختم ھوجاتی ہے اسکو بہتر کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی طرح چشم اور آنکھوں کے اندر جو آلودگی ہوتی ہے اسکو ختم کرنے اور اسکا دوسرا نام دیا جاتا ہے آنکھوں کا انفیکشن اسکے بہتر کرنے میں فائدے مند ہے اسکے بارے طب اسلامی میں مختلف قسم کی روایات ہیں ایک روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہیں بہترین جو سرمہ ہے وہ ہے اثمد کا سرمہ یہ انسان کی آنکھوں کو نورانی کر دیتا ہے یعنی نظر کو بڑھا دیتا ہے اور انسان کے بالوں کو اگاتا ہے عربی نہیں لکھ سکا ھوں۔
ایک اور روایت میں پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بدو عرب آیا اور اسکا نام تھا قلیب آیا اسکی آنکھوں میں بہت آنسوں آئے ھوئے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا کہ میں تمہارے آنکھوں میں رتوبت اور آنسوں نظر آرہے ہیں اس نے اس نے عرض کیا ہاں رسول اللہ جس طرح آپ دیکھ رہے اسی طرح ہیں اور میری آنکھیں ضعیف اور کمزور ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کہ آپکو سرما لگانا چاہئے اسکے لئے نور ہے اور آنکھوں کی نورانیت کا سبب بنتا ہے اور یہ مفید ہے
اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو چیزوں کا علاج بتایا * ایک جس کے آنکھ سے زیادہ پانی نکل آتا ہے اس کے لئے بھی مفید ہے اور دوسرا جو ہے آنکھوں کی کمزور یعنی مطلب نظر کی کمزوری اور پانی نکلتا ہے اس میں یہ رابطہ موجود ہے کبھی آنکھوں کی کمزوری کی وجہ سے انسان کے آنکھوں سے پانی نکل آتا بغیر کسی رونے اور دھونے سے یہ بھی اس روایت سے ظاہر ہوتا ہے
ایک اور روایت میں ہے امام رضا علیہ السلام سے کہ آپ کے اوپر ہے اٹمد کا سرمہ لگائیں یہ آنکھوں کی نظر کو تیز کرتا ہے اور آپکی پلکوں کو اگاتا ہے اور منہ خوشبودار بنادیتا ہے اور انسان کی جنسی طاقت کو بڑھا دیتا ہے
ایک اور روایت بیان کی گئی ہے حضرت امام رضا علیہ السلام سے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ *جس کے آنکھ میں کمزوری پیدا ھو جائے رات کو سوتے وقت سات مرتبہ سرمہ سلائی سات مرتبہ آنکھ میں اثمد کا سرمہ ڈالیں اور چار دفعہ دائیں آنکھ میں اور تین دفعہ بائیں آنکھ میں اسکے ساتھ انسان کے بال اگتے ہیں اور نظر تیز ھوجاتی ہے اور اس سرمہ کے بدولت تیس سال بعد بھی اللہ تعالیٰ اسکا فائدہ پہنچتا ہے یعنی آپ پہلی زندگی میں لگائیں تو بڑھاپے جو نظر کمزور ھوتی ہے وہ کبھی کمزور نہیں ھو جائے گی دیکھیں سرمہ کی بہت زیاد اھمیت ہے آج کل کےدور جو بہت زیادہ لائٹنگ کا دور ہے یہاں ٹیکنالوجی اور بجلی اور پورے وقت میں لائٹنگ یعنی لیپ ٹاپ یا موبائیل فون کا استعمال زیادہ ھوتا ہے اکثر ھماری اور بچوں اور بڑوں کی نظر کمزور ھوجاتی ہیں اسکی وجہ سرمہ کہ بڑی اھمیت ہے کم سے کم ھفتہ میں ایک دو مرتبہ بچے اور خود بھی سرمہ لگایا یا استعمال کریں
اگر زندگی کا اسٹائل تبدیل ھوگیا مرد حضرات پہلے سرمہ لگاتے تھے اب ہم ھوتا جارہا ہے سرمہ لگانا چاہئے اثمد کا سرمہ اسکا رنگ زیادہ کالا نہیں ہے رات کو لگائیں اور صبح دھوئیں تو مکمل طور پر کم اور صاف ھوجاتا یے
ایک روایت ہے حضرت امام باقر علیہ السلام سے کہ اور فرماتے ہیں اثمد کا سرمہ لگانا یہ منہ کی بدبو کو ختم کردیتا یے اور انسان کے پلکوں کو مضبوط کردیتا ہے اور حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت میں کہ اثمد کے سرمہ سے نظر تیز ھوجاتی ہے اور بال اگاتا ہے اور انسان کے آنکھوں سے جو اضافی پانی نکلتا ہے اسکو روک دیتا ہے یہ سرمہ اثمد کے فوائد ہیں
ایک اور روایت ہے امام صادق علیہ السلام سے اور فرماتے ہیں کہ جو رات کے وقت سویہ اور اس نے سرمہ لگایا تو اس وقت آنکھوں میں کالے پانی سے محفوظ رہتا ہے کالا پانی آنے سے نظر چلی جاتی ہے
ایک اور روایت ہے امام باقر علیہ السلام سے فرماتے ہیں سرمہ اثمد لگانا انسان کے پلکوں کو اگاتا ہے بینائی کو تیز کردیتا یے اور رات کے وقت انسان کی بیداری میں۔مددگار ثابت ہوجاتا ہے جو لوگ چاہتے ہیں رات کے وقت عبادت کیلئے اٹھنا چاہے تو انسان کی آنکھ جلد کھل جاتی ہے اور صحیح طریقہ سے عبادت کیلئے اٹھ سکتا ہے
جو مھم نقطہ ہے سرمہ میں
اس دو چیزیں ہیں
1)- سرمہ لگانے کا طریقہ کیا کیا ہے
2)- سرمہ بنانے کا طریقہ کیا ہے
پہلے سرمہ بنانے کا طریقہ جو سرمہ اثمد ہے ایک قسم کا پتھر ہے جو زیادہ عربستان اور سعودی عرب میں پایا جاتا ہے یہ پتھر اٹھائیں یا بازار سے خریدیں تو اسکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور ریت کی طرح بنائیں اور اسکے بعد کسی زرف میں پانی میں رکھیں اس کو 40 دن روزانہ دو تین مرتبہ اسکا پانی تبدیل کرتے رہیں ایک اندازے کے مطابق 120 مرتبہ پانی تبدیل کرنا ہے اسکے بعد یہ ریت کی طرح بنے ٹکڑے اسکو صحیح طریقہ سے لوٹیں اس طرح کوٹیں اسکا نرم پاؤڈر بنائیں پھر باریک کپڑے سے چھانے ، چھاننے کے بعد باریق سرمہ ھوگا سرمہ اثمد یہ آنکھ میں لگانے کیلئے تیار ھوگیا یہ بنانے کا مناسب طریقہ ہے
استعمال کرنے کا طریقہ سرمہ لگانے کا بہتر وقت رات کو لگانا چاہئے اور دائیں Right Side آنکھ سے شروع کریں بعد میں بائیں ایک سلائی دائیں اور بعد بائیں چار مرتبہ دائیں آنکھ میں اور 3 مرتبہ بائیں آنکھ میں آ جائے گا شروع دائیں آنکھ سے کرنا ہے یہ بہترین طریقہ استعمال کرنے کا ۔
سرمہ بنانے اور لگانے کا طریقہ بتایا گیا ہے اسکے فوائد کا بھی خلاصہ بیان کیا گیا ہے سرموں میں بہترین سرمہ اثمد ہے اور یہ دوسرے ممالک جس طرح ایران ہے انڈیا اور پاکستان میں پایا جائے لیکن بہترین سرمہ اثمد ہے جو عربستان سے آتا ہے جو عمرہ و حج پر جاتے ہیں تو وہ عمومی طور لیکر آتے ہیں اور بازار سے پتھر کی شکل میں ملتا ہے اسکو لیں اور گھر میں بنانے کے بہتر طریقہ کے مطابق 40 دن گھر میں پانی میں رکھیں اور پیسین اور باریک کپڑے سے چھانے یہ بہترین سرمہ تیار ھوگا یہ آنکھوں کے امراض کیلئے مفید سرمہ ہے
وسلام
No comments:
Post a Comment