Followers

APCA Pakistan

APCA Pakistan
(SHAHEED SAQI)

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

Wednesday, July 30, 2025

ڈسپیئرٹی رڈکشن الائونس جولائی 2025سے اور گروپ انشورنس اور بھبود فنڈ کی رقم ریٹائرمنٹ کے وقت یکمشت ادائگی کرنے کیلئے احکام جاری کئے جائیں۔

 





By Registered Post



سندھ کے تمام ملازمین کا مشترکہ مطالبا ہےکہ تنخواہوں میں جولائی 2025 سے 50%  فیصد اضافہ گیا جائے  جس میں گریڈ 1 تا 22 کے ملازمین  کوDRA  ڈسپیئرٹی رڈکشن الائونس %38 فيصد اور اعلان کردہ  12%بلاتفريق دیا جائے اور مہنگائی کے تناسب سے پينشن میں  کم سے کم  اضافہ کرنے  اور محنت کش مزدور کی اجرت کم سے کم 50 هزار کی منظوری دی جائے کیوں کہ مہنگائی٬ بجلی اور گیس کے بلوں پر بھاری ٹیکس لاگو ہیں جس کی وجہ سے عام محنت کش مزدور اور ملازمین طبقہ مالی طورپرسخت مشکلات کا شکار ہیں اور یہ مطالبا پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت خود کررہی ہے محنت کش مزدور تنخواہ 50 ہزار روپیہ اور ملازمین کو مراعات 50% فیصد تنخواہوں میں اضافہ دیا جائے-

اگر ملازمين کو وفاقی حکومت کی طرز پر رلیف نہیں دیا گیا تو تیسرے مرحلہ میں ملازمین کی نمائئدہ تنظیموں نے احتجاج کا پلان کیا ہے جبکہ ہم احتجاج نہیں یوم تشکر منایا چاہتے ہیں –

 

 

 

(1)   سندھ بھر کے کلاس چھارم گریڈ 1 تا 4 کو سیکریٹریٹ طرز پر ٹائیم اسکیل دیا جائے-

(2)   کالیج ایجوکیشن کے لئبارٹری اسسٹنٹ کو اپگریڈیشن یا اسکول ایجوکیشن طرز پر ٹائیم اسکیل دیا جائے.

(3)    اسکول ایجوکیشن سندھ میں سپرنٹینڈنٹ گریڈ 17 کو بلاک کیڈر میں شامل کرکے 50%فیصد اکائونٹس آفیسر کےحق سے محروم کیا گیا ہے-

(4)    مرنے کا شرط ختم کرکے بلوچستان حکومت کی طرز پر تمام ملازمین کو ریٹائرمنٹ وقت گروپ انشورنس اور بھبود فنڈ کی رقم یکمشت ادا کی جائے. ہائوس رینٹ ہائوس ہائرنگ کے برابر اور میڈیکل کارڈ  سب کیلئے منظور کیا جائے – پیٹرول کی قیمتوں کو مد نظر رکہتے ہوئے کنوینس الائونس میں اضافہ کیا جائے-

(5)    التوا میں پڑے فوتی کوٹہ کی بھرتی کیلئے تمام درخواستوں کو منظور کرکے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے-   

(6)    ملازمین کو پینشن کا حق بحال کیا جائے جولائی 2024 سے نئے بھرتی ملازمین کی تنخواہوں سے کمیوٹیشن و پینشن کنٹریبیوشن کی کٹوتی بند کی جائے-

 

(7)   سندھ بھر کے خزانہ آفیسرز کو پاپند کیا جائے کہ  ریٹائرڈ اور فوتی ملازمین کی پینشن یا فیملی پینشن اور  کمیوٹیشن یا گریجوئٹی اور لیوانکیشمنٹ کے بل کی ادائگی اور GPF Final Payment کی ادائگی بغیر رشوت اور آسان طریقہ کار کی تحت کی جائے

 

(8)     منظور شدہ سمری جس میں مختلف کیڈرز کو ٹائیم اسکیل کی منظوری فروری 2019 میں جناب وزیر اعلئ سندھ دی تھی مگر محکمہ خزانہ سندھ کا دفتراس  فائیل کو الماریوں کی زینت بنا کر بند کردیا ہے منظور شدھ سمری کو بے اثر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے اسکا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور مختلف  ملازمین کو رلیف مل سکے

 (i)منظور شدہ سمی تفصیل مندرجہ ذیل چارٹ میں پیش کیا جاتا ہے

SR#

Nomenclature of Post with BPS

BPS

Proposed BPS to be allowed after completion of requisite Service

Category-I

05 Years

12 Years

19 Years

27 Years

1

Cashier

7

08

09

10

11

9

10

11

12

13

2

Accounts Clerks

8

09

11

12

12

9

10

11

12

13

11

12

13

14

15

3

Shop Assistant

6

07

08

09

10

7

08

09

10

11

4

Cataloger

11

12

13

14

15

5

Record Keeper

7

09

09

10

11

9

10

11

12

13

6

Store Keeper

5

06

07

08

09

7

08

09

10

11

9

10

11

12

13

Category-II

 

After 05 Years

After 12 Years

 

 

7

Accounts Officer / Accountant

16

-

17

 

 

17

-

18

 

 

(9)   وفاقی حکومت کی طرز پر گریڈ  1 تا 16 کے دفتری ٬ ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل اسٹاف و ملازمین کو ٹائیم اسکیل دیا جائے-  يہ رلیف ملازمین کو پہلی جنوری2023   سے وزارت خزانہ٬  وفاقی حکومت اسلام آباد آفس میمورنڈم حوالہ F.No.9 (7)R-I/2014-62/2023 تاریخ 14 فروری 2023 کے تحت دیا ہے مگر صوبائی حکومت سندھ کے ملازمین اس رلیف سے محروم رکھا ہے یہ بڑی ناانصافی ہے-


 

No comments:

banner

APCA_SAQI

Popular Posts