Followers

APCA Pakistan

APCA Pakistan
(SHAHEED SAQI)

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

Wednesday, May 28, 2025

پینشن اصلاہات کے نام پر ملازمین اور پینشنرز کا معاشی قتل بند کیا جائے٬ گروپ انشورنس اور بھبود فنڈ کی ادائگی ریٹائرمنٹ کے وقت یکمشت ادا کی جائی اور دیگر جائز مطالبات منظور کئے جائیں دیگر صورت میں جدوجھد کی جائے گی

ایپکا شہید ساقی کی قیادت اور ورکرز اور تمام ملازمین مشترکہ مسائل اور ملازمین کے مطالبات کی منظوری کیلۓ ہونے والے احتجاج اور دھرنوں کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی اپنے وعدے کے مطابق ملازمین کے مسائل کا حل جلد اور مطالبات کی منظوری کی سفارشات پر عملدرآمد کرائے دیگر صورت میں ملازمین کا اسلام میں دھرنا ہوگا اور احتجاج ہوگا.
یاد رہے کہ وزراء و مشیران حکومت اور اسیمبلی ممبرز کی تنخواہوں میں اضافہ پر #IMF کا کوئی اعتراض نہیں ٹیکسز چوری کی روک تھام میں قانونی کاروائی نہیں اور سب زیادہ ٹیکس کا بوجھ ملازمین پر کیوں?
مملکت خداداد پاکستان میں مراعات اور تنخواہوں میں بڑی تفریق ہے جس کی وجہ سے سول ملازمین احتجاج کرنے پر مجبور ہیں
وفاقی اور صوبائی حکومتیں پینشن اصلاحات کے نام پر ظلم بند کرے.
مملکت خداد پاکستان میں معاشی اصلاحات کیلۓ کرپشن کے خاتمہ کے ضرورت ہے نجکاری اور ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کی ضرورت ہے . ترقیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپیہ اشرافیہ کے تجوریوں میں بھرے. جارہے ہیں. اسکے خلاف سخت احتساب کی ضرورت ہے.
مشترکہ مطالبا ہے کہ ملازمین کو ٹیکس کٹوتی سے غیر مشروط طور پر مستشنئ قرار دیا جائے . ملازمین اور عام آدمی ایک ماچیس تیلی سے خوردنی اشیاء کی خریداری پر ٹیکس ادا کرتا ہے اور موبائیل کے استعمال سے لیکر بجلی اور گیس کے بلوں پر بھاری ٹیکس ادا کرتا ہے . کسان سے لیکر ہر پاکستان کا بچہ بچۂ ٹیکس دے رہا ہے ٹیکسز کے چور عوام اور ملازمین نہیں ہیں . پینشنرز پر ٹیکس لاگو کرنا ایک ظلم ہوگا ۔
مرنے کا شرط کرکے تمام ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت گروپ انشورنس اور بھبود فنڈ کی رقم یکمشت ادا کی جائے -
تمام سول ملازمین کی مراعات عدالت عظمئ اور عدالت عالیہ اور قومی اسیمبلی , صدر مملکت , وزیر اعظم , وزاء اعلئ اور گورنرز سیکریٹریٹ اور ھاؤسز ملازمین کی طرز پر منظور کی جائیں . ملازمین کو بجٹ 2025 میں کم سے کم مراعات %2.00 فیصد دی جائے جس طرح پنجاب کے بیوروکریٹس کو ایگزیکیوٹو الائونس دیا جارہا ہے اور عدالتی ملازمین کو تین گنا زیادہ بیسک پے اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں.
یاد رہے اور بڑے افسوس کی بات ہے کہ کئی اداروں کے ملازمین کو مراعات %500-300 فیصد ادا کی جاتی ہیں اسلئے دوہرا معیار ختم کیا جائے. اور تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ کیا جائے.
ملازمین کی تنخواہوں سے پینشن و کمیوٹیشن کنٹریبیوشن کے نام پر جو کٹوتی کی جارہی وہ بند کی جائے .
ملازمین اپگریڈیشن عدالت طرز پر منظور کی جائیں
اسکے علاوہ.ھاؤس ھائرنگ کے طرز پر تمام سول ملازمین کو ھاؤس رینٹ الائونس دیا جائے اور مہنگائی کے تناسب سے کنوینس الائونس اور میڈیکل الائونس میں اضافہ دیا جائے.
ایک عرض ملازمین کو ہے تمام ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اپنی سطح پر جدوجھد کو جاری رکھیں مطالبات کی منطوری کیلۓ مشترکہ جدوجھد کی اشد ضرورت ہے.
ایپکا شہید ساقی پاکستان


No comments:

banner

APCA_SAQI

Popular Posts