Membership Form for APCA (Shaheed Saqi) Pakistan

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

Tuesday, February 27, 2024

اللہ شافی اور اللہ کافی ۰🔷 حافظہ کی کمزوری اور فراموشی کا علاج


 🔷طب اسلامی میں حافظہ کی کمزوری اور فراموشی کا علاج🔷 


🌷فراموشی کا مختلف طریقوں سے علاج کر سکتے ہیں:


1⃣ شھد+کندر  (عربی= اللبان. انگلیش= olibanum. فارسی= کندر. ) 


جو ایک انگلی (چھوٹا چمچ ) شھد کندر کے ساتھ منہ نھار کھائے، بلغم کا خاتمہ، ذھن کو صاف اور حافظہ کو تیز کرتا ہے.

توجہ: (فراموشی کا ایک سبب بلغم کا زیادہ ھونا ہے)


2⃣ کندر 

کندر کھائیں کیونکہ دل سے گرمی نکالتا، ذھن کو تیز، آنکھوں کو روشن اور فراموشی کو ختم کرتا ہے.


3⃣ کرفس

 کرفس کھائیں؛ کیونکہ یہ حضرت الیاس، یسع اور یوشع علیہم السلام کی غذا ہے. حافظہ کو قوی اور دل کو تیز کرتی ہے. ( بحار، ج59 ، ص284 )


4⃣ کندر+ لونگ (فارسی میخک عربی قرنقل انگلش clove tree

ابی بصیر نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا کہ وہ ساری چیزیں جو آپ مختلف شاخوں میں  ارشاد فرماتے ہیں ہم انکو کیسے یاد رکھیں، امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

" 10 درہم (32/5 گرام) لونگ اور 10 درھم کندر نر کو باریک پیس لیں، ھر روز تھوڑی سی مقدار (ایک چاۓ کا چمچ) کھائیں.

توجہ: ایک شخص 65 گرام روز استعمال کرے. (بحار، ج59 ، ص272)


5⃣ زعفران + سعد + شھد (عربی فارسی زعفران اور انگلش: saffron اور سعد کو عربی فارسی اردو میں سعد ہی کہتے ہیں البتہ فارسی میں ایک اور نان جگن بھی استفادہ ہوتا ہے. انگلش میں sedge ) اس کی زحمت اس وجہ سے کی جاتی کیونکہ ایران میں رہنے والے دوستوں کے لیے اردو کفایت نہیں کرتی اور پاکستان میں اردو اور انگلش دونوں سے استفادہ ہوتا ہے.

حضرت علی علیہ السلام: 

 زعفران(خالص) اور سعد کو مساوی مقدار میں لیں اور ان کے ساتھ (ان دونوں کی مقدار کے دوبرابر) شھد اضافہ کریں اور ایک دن میں دو مثقال کھائیں. 

 یہ دوا اس قدر قوی ہے کہ اس بات کا خوف ہے کہ کہیں آپ جادوگر نہ ہوجائیں یا مر نہ جائیں (بحار، ج59 ، ص372 ) 

زعفران کی شاخیں اور قلمیں مراد ہیں (استاد تبریزیان)


6⃣ مرکب دوا

سنا مکی (پتے)، سعد ھندوستانی ، سفید مرچ ، کندر نر اور زعفران خالص ہر ایک کی مساوی مقدار لیں اور پیس کر سب کو آپس میں ملا لیں پھر دو برابر شھد اضافہ کریں.ہر روز ایک مثقال کے وزن کے مساوی 7 دن تک لگاتار کھائیں. البتہ اگر 14 دن یہ دوا استعمال کرے تو اس کا حافظہ اتنا زیادہ قوی ہو جائے گا کہ اس بات کا خوف ہے کہ جادوگر ہو جائے.

بحار، ج 59، ص 272.


https://chat.whatsapp.com/FhU6BmurqmnHtc620IWix1

No comments:

Clicks

banner

APCA_SAQI

Auto

Blog Archive

Contact Form

Name

Email *

Message *