جناب سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ
اپیل
آپ بخوبی واقف ھونگے کہ سندھ بھرکے دفتری ملازمین کے ساتھ بڑی ناانصافیاں ضلعی حکومت سے لیکر آج تک جاری ہیں ۔
من پسندی اور اقرباپروری کی بنیادوں پر سینیارٹی نہیں Award لسٹوں پر پروموشن کا سلسلہ رک نہیں سکا ھے اس کے علاؤہ گزشتہ 10 سالوں میں اسکول سیکٹر کے OS اپنے جائز پروموشن کے حق سے محروم رکھا گیا ھے۔
سپرنٹینڈنٹ و اکاؤنٹس آفیسر کی پوسٹوں کی اپگریڈیشن کے بعد رولز کی تشکیل میں اکاؤنٹس آفیسر کے پروموشن میں بلکل نظر انداز کیا گیا ھے جب کہ 1992 سے سپرنٹینڈنٹ کو اگلا پروموشن اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر کا پروموشن لیٹر کے Recruitment Rules of Assistant Accounts Officer ; vide No.S.O. (E-I) 5 /280(Misc)/86 dated 16 August 1992 دیا جاتا رہا ہے
دوسری جانب غیر تصدیق سپرنٹینڈنٹ کی جاری کردہ سینیارٹی لسٹ میں سینکڑوں ملازمین کے نام شامل نہیں جب کہ اس پہلے ھیڈ ماسٹرز اور مسٹریس کی طرز پر سپرنٹینڈنٹ کو ضلعی سطح کی سینیارٹی پر پروموشن ملتے رہے ہیں۔ اور مزید ضلعی سطح پر سینیارٹی کا عمل بحال کیا جائے۔
اس کے علاؤہ ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی منظور شدہ پوسٹوں پر 2001 سے پروموشن نہیں ھوئے جب کہ %100 فیصد پروموشن کا حق رولز کےمطابق سپرنٹینڈنٹ کو ملنا چاہئے تھا رولز اسکول ایجوکیشن میں موجود ہیں ۔
اس کے علاؤہ اسکول سیکٹر کے دفتری ملازمین کو اسسٹنٹ ڈاریکٹر ایڈمن و دیگر اسکول مینیجمینٹ کی پوسٹوں پر کوئی پروموشن کا حق نہیں دیا گیا۔
جناب اعلئ ڈاریکٹرز سیکنڈری و پرائمری کے دفاتر میں کلریکل پروموشن میں بڑے پیمانے پر رشوتخوری کی اطلاع ہیں بغیر پوسٹوں کی منظوری کے خاص نوازشات پر ملازمین کو مختلف کیڈر پر پروموشن دے کر Against پوسٹ پر مقرر کیا جاتا ھے اور سنگل آرڈر پروموشن بھی رکارڈ کا حصہ ہیں
دوسری جانب سیکٹریٹ سطح پر فیبروری 2023 میں سپرنٹینڈنٹ کے پروموشن کی DPC مؤخر کی گئی اور 3 ماھ گذرنے والے ہیں مگر DPC کا کوئی دوسرا لیٹر جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے دفتری ملازمین میں سخت مایوسی ھے اگر مئی 2022 کے تیسری ھفتے میں DPC نہیں کی جاتی تو ملازمین کو ایک سالانہ انکریمیٹ کے اضافہ سے محروم کیا جائے گا۔ یہ بھی ایک بڑی ناانصافی ھوگی ۔
آپ سے درخواست ہے OS کی جلد DPC کیلئے احکامات دئے جائیں اور سندھ بھر میں ڈاریکٹوریٹ میں ضلعہ سطح پر کلاس چھارم , جونیئر کلرکس , سینیئر کلرکس اور اسسٹنٹ کی جلد DPC کرنے کیلئے DPC چیئرمین DSE پرائمری سندھ کو پابند کیا جائے کہ جلد DPC کی جائے۔
ایپکا پاکستان شہید ساقی
https://www.apcapk.com/
No comments:
Post a Comment