Membership Form for APCA (Shaheed Saqi) Pakistan

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

Saturday, April 2, 2022

PROTEST IN FRONT OF PRESS CLUB HYDERABAD FOR ACCEPTANCE OF GENUINE DEMANDS

ظلم کےخلاف جاگو آئو ملازمین مل کر مشترکہ جدوجھد کریں !جنگ رہے گی جنگ رہے گی-     جب تک جنتا تنگ رہے گی     *** 

اپیکا ( شہید ساقی) ڈویزن حیدرآباد کے زیر احتمام  اہم مطالبات کی منظوری اور سندھ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں تفریق کے خاتمے کا الائونس 15%   &٪25 DRA-  مارچ 2022 سے نا دینے ٬ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے وقت گروپ انشورنس و بھبود فنڈ کی یکمشت ادائگی نا کرنے اور 15 سے زیادہ  منظور شدہ کیٹیگریز کو 2019 سے ٹائیم اسکیل کے عدم نوٹیفکیشن کے خلاف ریڈیوپاکستان چوک سے پریس کلب حیدرباد تک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبا کیا کہ تنخواہوں میں تفریقی خاتمے کے الائونس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرکے ملازمین کی مایوسی ختم کرائی جائے اور عدالتوں کے فیصلہ کی روشنی میں مرنے کا شرط ختم کرکے گروپ انشورنس و بھبود فنڈ  کی رقم رٹائرمنٹ کے  وقت بلوچستان طرز پر ادا کی جائے- مظاہرے کے موقعہ پر اپیکا کے مظاہرین نے کہا کہ محکمہ فنانس حکومت سندھ کی عدم دلچسپی سے  سندھ کے ملازمین میں سخت مایوسی ہے جس کی وجہ ملازمین کئی سالوں سے سراپا احتجاج ہیں ۔  دوسری جانب بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارہ سندھ سیڈ کارپوریشن حیدرآباد مالی بحران کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ  ادارے کی زرعی پیداوار کی اربوں کی چوری اور ترقیاتی فنڈ  میں کرپشن ہے – عدالتی احکامات کے خلاف OPS  پر مقرر مینیجنگ ڈ اریکٹر اعجاز علی پٹھان  جو  ملازمین کو حراساں کررہا ہے جس کی شدید مذمت کی گئی انہوں نے مزید بتایا کہ جائز چھٹی مانگے پر ملازمین کو بے دخلی کی دھمکیاں صرف زرعی پیداوار کی چوری کو چھپانے کا بڑا سبب ہے جوکہ قانون کے خلاف ہے اس لئے ایپکا (شہید ساقی) کی قیادت  حکومت سندھ کی اعلئ اختیاریوں سے مطالبا کرتی ہے کہ OPS  پر مقرر موجوه مینیجنگ ڈاریکٹر کو جلد ھٹایا جائے اور سندھ حکومت مستقل بنیادوں پر 20 گریڈ  کے  دوسرے ایماندار افسر کی جلد مقرری عمل لائے اور سندھ سیڈ کارپوریشن حیدرآباد کے ادارے کو محکمہ زراعت کے کسی شعبہ میں ضم کرنے کی اشد ضرورت ہے  ساتھ ساتھ نیب و دیگر تحقیقاتی ادارے 2022-2015  تک SSC  میں پیداوار کی چوری اور کرپشن کی اعلئ سطح پر جلد تحقیقات شروع کرکے ادارے کے کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی وصولی کی جائے اطلاع ہیں حالیہ گندم کے بمپر پیداوار کو پرائیویٹ کمداروں کے وسیلہ سے سیٹھارجا و دیگر زرعی فارم سے پیداوار کی چوری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہےمصدقہ اطلاع کے مطابق 40 فیصد پیداوار ھڑپ کی جارہی ہے- نعروں کی گونج احتجاجی مظاہریں نے بتایا کہ ملک بہر میں ملازمین کی مراعات میں دوہرہ معیار قائم ہے - یکسانیت کی بنیاد پر ملازمین کو مراعات ٬ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور دیگر مراعات میں ٪200 فیصد اضافہ گیا جائے اور پینشنرز کی پینشن میں  بھی اضافہ کیا جائے –ایپکا ورکرز نے آئی ایم ایف کی تجویز پر پینشن سے کٹوتی کو مسترد کیا اور مطالبا کیا کہ ھائوس ہائرنگ کے برابر ہائوس رینٹ الائونس میں اضافہ کیا جائے یا تجویز کردہ ہائوس رینٹ الائونس شہری اور دیہی بنیاد پر گریڈ 1 تا  6 کو ماہانہ  20000-25000 ٬ گریڈ 7  تا 10 کو 30000-35000 ٬ گریڈ  11 تا 13 کو 40000-32000 ، گریڈ  14 تا 18 کو 45000-53000 اور  گریڈ 19 تا گریڈ 22 کو 90000-100000 ماہانہ ہائوس رینٹ الائونس منظور کیا جائے کیوں کہ ہائوس ہائرنگ کی بالا سطح شہری اور دیہی بنیادوں پر -8923098444 روپیہ  عدالتوں اور مختلف سیکٹر کے ملازمین کو ادا کیا جاتا ہے-  نعروں کی گونج میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کلاس چہارم گریڈ  1 تا 4  کے پروموشن اور ٹائیم اسکیل میں رکاوٹ  نا انصافی ہے - پروموشن خیرات نہیں٬   افسران کی طرز پر ہر ملازم – ٹیکنیکل و نان ٹیکنیل اور دفتری ملازم کو 12-7-5  سال کی سروس مکمل کرنے پر پروموشن دیا جائے – خالی آسامیاں نا ہونے کے جواز  پر پروموشن روکنا ناانصافی ہے- بورڈ  آف روینو٬ محکمہ کالج ایجوکیشن ٬ صحت – تعلیم ٬ پاپولیشن- شوشل ویلفیئر ودیگر محکمہ جات میں پروموشن میں رکاوٹیں بڑی ناانصافی ہے- اساتذہ اور پرائیویٹ سیکریٹریز کی طرز پر ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اور دفتری ملازمین کو ٹائیم اسکیل پروموشن دیا جائے- افسوس ہے کہ محکمہ فنانس سندھ حکومت منظور شدہ 15 کیٹیگریز کو 2019  سے ٹائیم اسکیل سے محروم رکھا ہے- احتجاج کے دوران مطالبا کیا گیا کہ عدلیہ و دیگر سیکٹر اور محکمہ جات کی طرز پر تمام ملازمین سول اور آرمڈ  ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس اور دیگر مراعات دی جائیں –  اپیکا کے عہدیدارن نے مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتوں بشمول سندھ سے مطالبا کیا کہ  تمام ایڈہاک الائونسز کو ضم کرکے ملازمین کے پے اسیکیل روائیز کئے جائیں ٬ میڈیکل اور کنوینس الائونس میں ٪100 فیصد اضافہ  کیا جائے اور میڈیکل Reimbursement  من پسندی اور رشوتخوری ہے اسکا خاتمہ کرنے کر ضرورت ہے میڈیکل Reimbursement  اسکیم سے عام ملازم کو کوئی فائدہ نہیں- محکمہ  خزانہ اور AGPR  کے ماتحت ادارے  ٹریزی    DAOs ميں کرپشن عروج پر ہے ملازمین کو بلا تاخیر GPF  سلپس جاری کی جائیں اور پنیشن و دیگر ادائگیوں پر رشوتخوری کا  مکمل خاتمہ کیا جائے- مظاہرے میں وفاقی اداروں کے کلاس چھارم کے ملازمین کے پروموشن کی کوٹہ 30% فیصد کرنے٬ وفاقی کلریکل اسٹاف کو صوبوں کی طرز پر اپگریڈ کرنے- اسٹاف ویلفیئر آرگنائیزیشن پاکستان٬ پاکستان بیت المال ٬ پوسٹ افیس٬ PWD پاکستان و دیگر اداروں میں پروموشن ریجنل سطح پر کئے جائیں اور تمام کانٹریکٹی ملازمین بشمول زکوات و عشر سندھ کے ملازمین کو جلد ریگیولر کیا جائے اور پھلے پروموشن اور بعد میں  تمام بھرتیاں مستقل بنیادوں پرکرنے کا مطالبا کیا گیا احتجاج میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ملازمین کے تمام جائز مسائل٬ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائگی  میں رکاوٹ کے خاتمے کا مطالبا کیا گیا اور مظاہرین حکومت پاکستان محکمہ  ریلوے پاکستان سے مطالبا کیا کہ ۱۱ ہزار پوسٹوں کے خاتمہ  کے  پالیسی ختم کی جائے  اس موقعہ پر  اعلان کیا کہ مزید ٹال مٹول کی گئی تو حکومت کے خلاف عید کے بعد وزیر اعلئ ہائوس کراچی کے سامنے میگا دھرنا ہوگا ۔ احتجاج کی قیادت مرکزی رہنما نیاز حسین خاصخیلی اور ایم اے بھرگڑی کررہے تھے – اس موقعہ پر ڈویزنل صدر ندیم احمد آرائین ٬ نعیم احمد خان حیدرآباد ٬ غلام نبی سیال جام شورو اور محمد اقبال میمن ضلعی صدر مٹیاری کاشف رضا کھوکھر ٬ فراج اکبرخان ٬ نور نواز حاجانو٬ اعجاز علی میمں ٬ جاوید علی بگھیو ٬ امید علی ٬ محسن سونارو٬ عبدالستار بھٹو و دیگر نے شرکت کرتے ہوئے مطالبا کیا کہ اکائونٹس کلرکس کی اپگریڈیشن گریڈ  15 میں جلد کی جائے اور ایجوکیشن ورکس-محکمہ بلڈنگ ٬ ورکس سروسز و ہائے وے کے ٹریسر-ڈرافٹس مین ٬ ہیڈ  ڈرافٹس مین٬ چیف ڈرافٹس مین و دیگر ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل پوسٹون کو جلد اپگریڈیشن دی جائے اور پروموشن روکنا غیرقانونی عمل ہے اسلئے آرکیالوجی و میوزم پکہ قلعہ سندھ کے ملازمین کے پروموشن آرڈر جلد جاری کئے جائیں¬ -

 

No comments:

Clicks

banner

APCA_SAQI

Auto

Blog Archive

Contact Form

Name

Email *

Message *