Followers

Friday, December 29, 2017

PRESS RELEASE OF APCA WORKERS CONVENTION AT SANGHAR ON 29 DEC 2017


ایپکا کے جھنڈ ے تلے 29 ڈ سمبر 2017 کو ایپکا ورکرز کنوینشن سانگھڑ میں مرکزی صدر نذر حسین کورائی کے ہوا- اس موقعہ مطالبات جلد منظور کرنے کی قرارداد منظور دیگر صورت میں احتجاج کیا جائےگا۔ اس موقعہ پر جنوری ۲۰۱۸ میں نوشھروفیروز سندھ اور جیکب آباد میں کنوینشن کرنے کا اعلان۔ 
حق دو حق دو- جینے کا حق دو اور ختم کردو ختم کردو - دوہرہ معیار ختم کردو- مطالبات کی منظوری اور آئندہ کے لئے جدوجھد کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر ایپکا کے جھنڈے تلے ملازم اتحاد کا مشترکہ سانگھڑ میں ایپکا ورکرز کنوینشن زیر صدارت مرکزی صدر ایپکا پاکستان نذر حسین کورائی کے ہوا- ورکرز کنوینشن کا اھتمام ضلعی صدر ایپکا سانگھڑ بھرام شاھ و جنرل سیکریٹری غلام رسول چنڑ و دیگر ساتھیوں نے کیا ایپکا کو مضبوط کرنے اور کامیاب کنوینشن کرانے پر ایپکا سانگھڑ کی ٹیم کو ایپکا قیادت نے مبارکباد دی گئی – کنوینشن میں ایپکا سندھ کے صدر مراد علی چاچڑ٬ ولی محمد سومرو ٬ ٬ محمد لقمان بگھیو ٬ ٬ ندیم احمد آرائین ٬ ذوالفقار منظور سولنگی ٬ایم اے بھرگڑی٬ جان محمد سولنگي٬ محمد علی جونیجو نواشاہ ٬ احسان عالمانی جام شور ٬ خیرپور سے آغا رفیق پٹھان٬ کراچی سے ڈ ویزنل صدر احسان مگسی ٬ قلب حسین ابڑو٬ محمد اسحاق کلہوڑو ٬ امیر بخش عباسی نوشھروفیروز و دیگر نے شرکت کی - اس موقعہ پر تمام شرکاء حکومت سندھ و وفاقی حکومت سے مطالبا کر رہے تھے کہ ملازمین کی الائونس و مراعات اور اپگریڈ یشن میں دوہرہ معیار جلد ختم کرکے ملازمین کی بیچینی ختم کرائی جائے اور صوبائی صدر ایپکا سندھ مراد علی چاچڑ ٬ محمد فاروق جلبانی ٬ محمد شریف چاچڑ و دیگر معطل ملازمین کو جلد بحال کیا جائے معطلی اور تبادلوں سے ڈ رانا بند کیا جائے دیگر صورت میں ۔ رشوتخوروں کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ اورایپکا کے جائز مطالبات اگر حکومت جلد منظور نہیں کرتی تو مرحلہ وار ضلعی و ڈ ویزنل ھیڈ کواٹر اور صوبائی ھیڈ کواٹر پر ایپکا ورکرز و ملازمین کو پر امن احتجاج کرنے کی ھدایت کرنے پر مجبور ہوں گے اور بعد میں اسلام آباد میں پارلیامنٹ ھائوس کے سامنے میگا دھرنا کیا جائے گا- یاد رہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 17 کے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ملازم اپنے جائز حقوق کے لئے ایپکا کے جھنڈے و چھتری تلے پر امن جدوجھد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں.ماضی کی تمام تاریخ شاہد ہے کہ بغیر کسی پھول کا پتا توڑنے ایپکا کے ورکرز اپنے حق کے لئے پر امن جدوجھد جاری رکہی ہے- اگر ملازمین کی معاشی حالت بھتربنائی جائے تو احتجاج کی نوبت نہیں آئی گی – ایپکا سالوں سے کلاس چھارم IV ؛ ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل پوسٹوں کے چھوٹے ملازمین ڈرائیور؛ ڈسپیچ رائیڈر؛ داروغا، کوٹار، بیلدار،لئب اٹینڈنٹ، نائب قاصد؛ چوکیدار ؛ مالھی؛ سینٹری ورکر؛ سوئیپر و آفیس اسٹاف میں بشمول اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر٬ کمپیوٹر آپریٹر، اکائونٹنٹ، اکائونٹس کلرک،اکائونٹس اسسٹنٹ، لئبارٹری اسسٹنٹ، دیٹا اینٹری آپریٹر، اسٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ . اسٹینو ٹائپسٹ، کیٹالاگر٬ لئب انچارج ، دفتري، پرچی کلرک ، آکٹرا کلرک ، سپرواِزیر { فشریز ، محکمہ موسمیات و دیگر محکمہ جات } انسپیکٹر [ محکمہ لیبر[ پروجیکشنسٹ ، لئبارٹری ٹیکنیشن، اسٹاک اسسٹنٹ [ محکمہ لائیواسٹاک و زراعت] میل و فیمل فیملی اسسٹنٹ، اسٹور کیپر، سب انجينئر٬ ڈرافٹس مین٬ ٹریسر اور دیگر پوسٹون کی آزاد جموں کشمیر حکومت کی طرز پر جلد اپگریڈیشن اور ٹائیم اسکیل منظورکیا جائے - وفاقی محکمہ جات و لوگل گورنمنٹ کے جونیئر/LDC؛ سینیئر کلرک /UDC اور ہیڈ کلرک و اسسٹنٹ کو ترتیب وار گریڈ 11؛ 14 اورگریڈ 16 بغیر کسی شرط کے صوبائی حکومتوں کی طرز پر جلد دیا جائے ملازمین کو اپگریڈ یشن و ٹایئم اسکیل سے محروم رکہنا سراسر نا انصافی ہے- 33 فیصد سن کوٹہ ٬ مرنے کی شرط ختم کرکے بھبود فنڈ ٬ گروپ انشورنس ٬ مالی امداد ریٹائرمنٹ کے وقت ادا گی جائے ٬ عدلیا, سیکریٹریٹ, وزیر اعلئ , گورنر ھائوس , سروس اکیڈمی کے ملازمین کی طرز پر یوٹیلٹی الائنس٬ 20% سے 30%فیصد اسپیشل الائونس وھائوس ھائرنگ کی سھولت اور مھنگائی کے تناسب 300 فیصد ھائوس رینٹ,میڈیکل اور کنوینس الائونس میں اضافہ کیا جائے- سندھ بھر میں تمام محکموں میں کلرکس کے پروموشن کے لئے جلد DPC کا احتمام کیا جائے- کالیج سیکٹر میں سیکریٹری کالیجز نے تین بار لیٹر لکہے ہیں مگر ریجنل ڈ اریکٹر حیدرآباد ٬ کراچی٬ میرپورخاص٬ سکھر و لاڑاکنہ کے تمام کلریکل اسٹاف کے جلد پروموشن کرنے کو تیار نہیں ٬ یاد رہے کہ ریجنل ڈ اریکٹر کالیجز حیدرآباد4 ماہ پھلےDPC کر چکے ہیں مگر پوسٹنگ آرڈر جاری کرنے کو تیار نہیں دوسری طرف کالیج سیکٹر شھید بینظیرآباد میں کسی ایک کلرک کا پروموشن تو نہیں ہوا مگر سینیارٹی جاری کرنے کو بھی تیار نہیں اور بغیر کسي جواز کے ٹال مٹول کرنا اور ترقی سے محروم رکھنا ملازم دشمنی ہے٬ جب کہ پروموشن کی خالی آسامیوں پر کلرکس و دیگر ملازمین کا پروموشن قانونی حق ہے کسی ملازم کو اپنے جائز حق سے محروم کرنا انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے- لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہیں خزانے آفیسز سے ONLINE Pay Roll System کے تحت ادا کی جائیں اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو سندھ گورنمنٹ ملازم تصور کیا جائے - محکمہ پاپولیشن میں فوتی کوٹہ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی تنخواہیں جلد کرنے اور دیگر فوتی ملازمین کی کوٹہ پر امیدوار ہیں ان کو جلد نوکریاں دینے کی قرارداد منظور کی گئی اور محکمہ پاپولیشن سندھ PWSD میں کام کرنے والی فیملی ویلفئر ورکر اور فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ کی پوسٹ کو اپگریڈیشن ایپکا مطالبات میں شامل ہے اور حکومت و دیگر مطالبا کو منظور کرنے کے لئے خطوط بھیجے جا چکے ہیں ۔ SSCسندھ سیڈس کارپوریشن کے تمام ملازمین کو ماھانہ تنخواہیں جلد ادا کی جائیں اور سندھ سیڈس کارپوریشن سیکٹر کے ملازمیں کو ایگریکلچر ایکسٹینشن میں شامل کرکے ملازمین کی بیچینی ختم کی جائے ۔ ہر سطح پرچھوٹے ملازمین کے ساتھ نا انصافی بند کی جائے ، کئی سالوں سے محکمہ زکوات و عشر سندھ کے 830 ملازمین جس میں شامل عاملین٬ آڈ یٹر٬ سینیئر آڈ یٹر و آدٹ آفیسر ٬ پاپولیشن ویلفیئر٬ پاکستان بیت المال ٬ محکمہ اثارہ قدیمہ٬ سیاحت و ثقافت ٬ بشمول بلاول انسٹیٹیوٹ آف ھسٹوریکل ریسرچ نواب شاھ و دیگر محکموں میں چھوٹے ملازمین جو سالوں سے کانٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں ان کو جلد ریگیولر کیا جائے اور ہر سطح پر ملازمین کے دیرینا مسائل پر مزیڈ ٹال مٹول بند کی جائے اور کلاس چھارم کو وردی الائونس تنخواہوں کے ساتھ جاری کیا جائے محکمہ سیاحت و ثقافت کے سیکٹر Antiquities و دیگر محکمہ جات سے باھر سے آنے والے تمام ملازمین کو اپنے محکموں میں واپس کیا جائے؛ پسند و نا پسند کا مکمل خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ سندھ بھر میں بجٹ سے دفتری ضروریات کو پورا کیا جائے اور چھوٹے ملازمین کو TA/DA و میڈیکل کی ادائگی میں رکاوٹوں کو ختم کرکے چھوٹے کی بیچینی ختم کی جائے ۔ سندھ بھر کے تمام صوبائی محکموں کو مقرری و پروموشن کرنے کا ایک قانون SGA &CD کے حالیہ جارد کردو قانون پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا جائے۔ ریٹائر ملازمین کو بغیر رشوت کے آسانی اور جلدی ادائگی کے لئے ضلعی سطح پر ایک سیل قائیم کیا جائے

No comments:

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

APCA Pakistan

APCA Pakistan
(SHAHEED SAQI)

Followers

banner

APCA_SAQI