ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے جناب محترم عمران احمد خان نیازی صاحب ٬ وزیر اعظم پاکستان ٬ محترم عمر اسد صاحب ٬ وفاقی وزیر خزانہ٬ جناب سیکریٹری اسٹیبلشمنیٹ ٬ حکومت پاکستان٬ جناب وفاقی سیکریٹری خزانہ ٬ حکومت پاکستان ٬ جناب محترم سید مراد علی شاھ صاحب٬ وزیر اعلئ سندھ ٬ جناب گٗورنر سندھ ٬ جناب میجر(ر) اعظم سلیمان خان صاحب٬ چیف سیکریٹری حکومت سندھ اور جناب سیکریٹری خزانہ حکومت سندھ کو خطوط لکھیں ہیں کہ دوہرہ معیار کو ختم کرتے ہوئے ملک بھر کے صوبائی اور وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ الائونس٬ چھوٹے اور بڑے شھروں میں فرائض انجام دینے والے تمام ملازمین کے لئے یکساں کیا جائے ایپکا کی تجویز ہے کہ گریڈ 1 تا 6 20000- ٬25000 گریڈ 7 تا 11 گریڈ 30000- 35000 ٬ گریڈ 12 تا 15 گریڈ 32000 -40000 ٬ گريڈ 16 تا 18 45000-53000 - ٬ گریڈ 19 تا22 گریڈ 65000- 80000 روپیہ ماھانہ کی منظوری دی جائے اور سندھ کے ڈویزنل ہیڈ کواٹر شھید بینظیر آباد اور میرپور خاص کے ملازمین کو کارپوریشن کے تحت ہائوس رینٹ الائونس دیا جائے اور مھنگائی کی تناسب سے کنوینس الائونس اور میڈیکل میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے جس طرح وزیر اعلئ سندھ کے سیکریٹریٹ ٬ سندھ سروس اکیڈمی اور سنده گورنر ہائوس میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ ماھانہ الائونس 4000 ہزار سے300000 تین لاکھ تک دینے کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے علاوہ محکمہ تعلیم سندھ میں مینیجمنٹ کیڈر تحت گریڈ 17 ، 19 اور 20 گریڈ کے افسران کے لئے ترتیب وار ماھانہ75000 ھزار، 150000 ایک لاکھ پچاس ھزار اور 200000 لاکھ کا ماھانہ پیکیج دینے کی منظوری دی جا چکی ہے- اسی طرح تمام سول ملازمین کے لئے مراعات منظور کرکے سول ملازمین کی بیچینی ختم کی جائے- مہنگائی و دیگر معاشی مسائل کا سامنا تمام ملازمین کو ہے کسی خاص طبقہ یا ادارے کے لئے خاص پیکیج انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔
{3}یوٹیلٹی الائونس تمام ملازمین کودیا جائے- ۔ سیکریٹریٹ اور عدلیہ عالیا کی طرز پر تمام سول ملازمین کو ترتیب وار گریڈ 1 تا 6 کو ماھانہ 20000 ٬ گریڈ 7 تا 11 کو ماھانہ 30000 ٬ گریڈ 12 سے گریڈ 15کو ماھانہ 37000 ٬ گریڈ 16 سے گریڈ 18 کو ماھانہ ٬45000 گریڈ 19 سے گریڈ 22 کو ماھانہ 50000 بطور یوٹیلٹی الائونس جلد دیا جائے و دیگر الائونس کی سہولت تمام ملازمین کو دی جائے-
No comments:
Post a Comment