Membership Form for APCA (Shaheed Saqi) Pakistan

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

Sunday, November 7, 2021

An Oath Ceremony Program organized by PBM Sindh Sector at Mirpurkhas on 6/11/2021





















❤تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو💟
💟لاٽ ٻرندي رھي ساٿ ھلندو رھي❤

ایپکا پاکستان (شہید ساقی) ؛ سیکٹر پاکستان بیت المال سندھ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کے بعد یادگار گروپ فوٹو جس میں ایپکا (شہید ساقی) اور پاکستان بیت المال کی آفیسر ایسوسی ایشن کی قاٸدین میں شامل  مسٹرحبیب اللہ کاکڑ مختیار احمد ابڑو۔ لالا اورنگزیب۔ علی اکبر . عابد حسین چانڈیو۔ احمد حسین اجن۔ نیاز حسین خاصخیلی۔ محمد الیاس چنہ۔ احسان علی مگسی۔ نیاز حسین خاصخیلی۔محمد موسٸ انصاری۔ عبدالغفور عباسی ۔ ندیم احمد آراٸیں۔ مظھر علی عباسی۔ اعجاز احمد چانڈیو۔  عابد سومرو۔ طاہر شیخ۔ عبدالغفار سومرو۔ و دیگر شامل رہے۔ حلف برادری کے موقعہ پر مھمان گرامی کو سندھی اجرک و ٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا
تقریب کے موقعہ پر اسکول ایجوکیشن سندھ میں کلریکل اسٹاف کی DPC کرکے OS  و دیگر کی بیچینی ختم کرانے کا بھی مطالبا کیا گیا
سیاحت و ثقافت کے سیکٹر میں معطل ملازمین کی جلد بحالی۔ پروموشن میں رکاوٹ اور فاٸیل کو دبانے کی مذمت کی گٸی۔
سندھ میں منظور  شدہ کیڈرز کو ٹاٸیم اسکیل دینے اور عدلیہ طرز پر اپگریڈیشن نا کرنا سندھ کے دفتری ملازمین کے ساتھ بڑی ناانصأفی ھے۔ 
آج 6/11/2021  کو میرپورخاص میں  ایپکا پاکستان (شہید ساقی) کے سیکٹر پاکستان بیت المال سندھ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میرپرخاص سندھ  میں ADs  ایسوسی ایشن PBM  کے مرکزی صدر  مسٹرحیب اللہ کاکڑ کے منقعدھوٸی ۔ پر وقار حلف برادری کے موقعہ پر مھمان گرامی کو سندھی اجرک و ٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا ۔
 اس تقریب میں صوباٸی صدر ایپکا پاکستان ( شہید ساقی) سندھ  مسٹر عابد حسین چانڈیو نے نو منتخب عھدیداران سے حلف لیا اور مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی بات کرتے ہوۓ کہا کہ پھولوں کی مالا پہننا آسان ھوتا ھے  مگر ورکرز کیلۓ ہروقت جدوجھد کرنا ھوگی عہدیدار کو ورکرز کیلۓ محنت و کوش کرنی ھوگی ۔ ADs کے رھنما مختار  احمد ابڑو۔۔مرکزی رہنما ایپکا پاکستان (  شہید ساقی ) نیاز حسین خاصخیلی ؛  اعجاز بھٹو  ۔ منظورڈیتھو و دیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر مطالبا کیا گیا کہ 
پاکتسان بیت المال کے چھوٹے ملازمین (کلاس چھارم ) کو 2012  سے ٹاٸیم اسکیل دیا جاۓ۔
پاکستان بیت المال کے ملازمین کو سینیارٹی بنیادوں پر جلد پروموشن دۓ جاٸیں
پاکستان بیت المال کے پروجیکٹ کے چھوٹے ملازمین کو  KPK کی طرز 3  ایڈھاک الاٸونس دۓ جاٸیں اور وفاقی حکومت ھاٸوس ھاٸرنگ کی طرح تمام سرکاری ملازمین کے ھاٸوس رینٹ الاٸونس میں جلد اضافہ کرکے  ملازمین کی بیچینی ختم کراٸی جاۓ ۔
اس پروگرام میں ایپکا کے ورکرز نے شکایات کی  BISE  میرپورخاص میں کرپشن عروج پر ھے ۔ طالب علموں سے باہر خأنے فیس کے نام پر بڑی رقم وصولی کرکے  جیب بھرے جارہے ہیں اور سرٹیفکیٹ جاری کرکے  بورڈ کو مالی بحران  کی دلدل میں دھکیلے کی ناکام کوشش کی جارہی ھے اس مالی بیقاٸدگیوں میں بورڈ سیکریٹری اور  کنٹرولر ملوث ہیں اعلٸ سطح کی تحقیقات کراٸی جاۓ۔ 
حلف برداری تقریب کے بعد غیر معموملی اجلاس کیا جس میں تنظیمی امور اور ضلعی ۔ ڈویزنل اور صوباٸی باڈی کی تشکیل نو کو 25  نومبر 2021  تک مکمل کرنے کا فیصلا کیا گیا اور اس چناٶ کو مکمل کرنے کیلۓ جلد کراچی میں اجلاس طلب کیا جاۓ گا۔

No comments:

Clicks

banner

APCA_SAQI

Auto

Blog Archive

Contact Form

Name

Email *

Message *