Followers

APCA Pakistan

APCA Pakistan
(SHAHEED SAQI)

AGEGA MEMBERSHIP

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

Thursday, April 03, 2025

دوا بازکندہ ٬ اس کا مطلب ہے رگوں کو کھلوا دیتی ہے بلخصوص جن کو دل کی رگوں کا مسئلہ ہوتا یے یا دل کے والز ہین اگر وہ بند ہیں تو اسکے لئے مفید ہے



 

                      *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*

يا شافی  ''ینفع باذن اللہ تعالی''    يا کافی 

*********

مزید رابطہ کیلئے مطب طب اسلامی حکیم محترم مبشر حیسن 03149511192  یا  اس واٹس اپ نمبر03318389360 پررابطہ کریں- شکریہ

ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور انکی صحت و سلامتی اور تندرستی  

کیلئے آئمہ  رضوان اللہ کے بتائے گئے علاج اور طب اسلامی و  اہلبیت علیہ السلام کے ماہرین کی نگرانی میں 
                                    بوئے علاج  سے استفادہ کرنا ہے اور آگاہی دینا مقصود ہے


آئمہ رضوان اللہ اور اصحاب رسول کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائے گئی تعلیم کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں 

ہے بازکندہ عروق یا پیپر  بعض جگھ پر اسکا نام لکھا ہے پودر فلفل یہ تین ناموں کے ساتھ دوا موجود ہوتی ہے

یہ دوا جن بیماریوں  کیلۓ علاج ہے

(1) وہ لوگ جن کو رگوں کی بندش کا مسئلہ ہوتا ہے یا رگوں میں بلاکیج ہے اور رگوں کو کھولنے کیلئے دوا بازکندہ ٬ اس کا مطلب ہے رگوں کو کھلوا دیتا ہے بلخصوص جن کو دل کی رگوں کا مسئلہ ہوتا یے یا دل کے والز ہین اگر وہ بند ہیں تو اسکے لئے مفید ہے

(2) اسی طرح آنکھون میں باریک رگیں ہوتی ہیں اگر اس میں بلاکیج ہے تو انکے لئے بھی مفید یے

(3) اسی طرح مغز کی رگیں جو ہوتی ییں اگر اس میں بلاکیج یے تو اسکے لئے یہ دوا مفید یے

(4) اسکے علاوہ جو لوگ نشہ میں مبتلا ہیں اسکی وجہ سے انسان کا مزاج سودا بڑھ جاتا یے جس کی وجہ سے خون گاڑھا ہوجاتا یے اسکی رگوں کی بندش کا مسئلہ ممکن ہے پیدا ہو

(5) اسی طرح جن لوگوں کو خون کے گاڑھے پن کا مسئلہ ہوتا انکے لئے بھی یہ دوا پیپر مفید ہے.

 اس طرح کے امراض میں یہ دوا مفید ہے.

اسکے استعمال کا طریقہ اسکو صبح ناشتے سے پہلے آدھا چھوٹا چمچ اور اسی طرح سوتے وقت آدھا چھوٹا چمچ تجویز کیا جاۓ  یہ دوائی 40 دن سے لیکر 60 دن تک استعمال کرانا ہے جن لوگوں رگوں کی بندش کا مسئلہ ہوتا ہے .

اھم نقطہ جن مریضوں اور لوگوں کو معدے کا مسئلا ہوتا ہے جن پر مرچ اچھا نہیں آتا انکو صبح والے ناشتے کے بعد استعمال کرنے تجویز دیں .

اس دوا کے استعمال کے بعد ممکن ہے کسی شخص و مریض کو سر درد کا مسئلہ ہوجائے تو معلوم ہوا کہ اسکے معدے پر سخت اثر کیا ہے تو اسکو خالی پیٹ استعمال نہیں کرائی جائے اور ادھے چمچ سے زیادہ یہ دوا نا ہو یہ بازکندہ عروق یا پیپر دوا ہے.

طب اہلبیت علیہ السلام میں ایک اور دوا یے

داروئی لخت خون جن لوگوں کے جسم کے کسی حصہ میں خون جم گیا ہو اور منجمند ہو  یا خون جم جانے کا مسئلا مغز اور پاؤں میں یا کسی بھی جگھہ پر ہو سکتا ہے  یا کسی شخص کو کمر درد کا مسئلہ ہوتا ہے اور کمر دردکا ایک سبب اور علت یہ بھی ہے کہ مہروں کے سائیڈ پر خون جم جانا ہے .

اس دوا کا جن بیماریوں میں استعمال کی جاتی اس میں خون میں انجمات یا خون جم گیا ہو جسم کے کسی حصہ میں اسکے لۓ مفید یے . کمر درد اگر خون کمرکے مہروں میں جم گیا ہو اسکے لۓ مفید ہے.

جن لوگوں کو  جسم کے کسی حصہ پر چوٹ لگی ہو اور زخم نہیں ہوا اور اس چھوٹ کی وجہ سے وہ حصہ دب گیا یے اور خون جم گیا ہو البتہ اسکی لئے ایک چیز مالش کرنا بھی مفید ہے لیکن کھانے والی چیزوں یہ دوا مفید یے .

اسی طرح اگر جسم کا کوئی حصہ متورم یا پھول جائے اور اسکی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو ممکن ہے یہ بھی خون کے انجمات اور جم جانے کی وجہ اسکے لۓ بھی یہ دوا استعنال کرنے کیلئے تجویز کی جا سکتی یے .

 

Thursday, March 27, 2025

طب اسلامی میں عام شوگر کا علاج اور ذیابیطس کو نظرانداز کرنے سے دل کی بیماریاں، گردے فیل ہونا، اعصابی نقصان، یا بینائی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

 




                                                              *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*

يا شافی  ''ینفع باذن اللہ تعالی''    يا کافی 

*********

مزید رابطہ کیلئے مطب طب اسلامی حکیم محترم مبشر حیسن 03149511192  یا  اس واٹس اپ نمبر03318389360 پررابطہ کریں- شکریہ

ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور انکی صحت و سلامتی اور تندرستی 

کیلئے آئمہ  رضوان اللہ اور  اہلبیت علیہ السلام کے بتائے بوئے علاج 
 
سے استفادہ کرنا ہے اور آگاہی دینا ہے

ذیابیطس (شوگر) کی تعریف، اقسام، عوامل اور علامات اور طب اسلامی علاج درج ذیل ہیں:

تحریر : حکیم قاسم یزدانی

 تعریف (Definition): 

ذیابیطس ایک میٹابولک عارضہ ہے جس میں خون میں گلوکوز (شکر) کی سطح معمول سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم انسولین (وہ ہارمون جو گلوکوز کو خلیات میں داخل کرتا ہے) کو صحیح طریقے سے تیار نہیں کر پاتا یا اسے مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔

### اقسام (Types): 

1. ذیابیطس ٹائپ 1 (Type 1 Diabetes): 

   - جسم کے مدافعتی نظام (immune system) کے غلطی سے انسولین بنانے والے بیٹا خلیات (پینکریاز میں) کو تباہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ 

   - عام طور پر بچوں یا نوجوانوں میں تشخیص ہوتی ہے۔ 

   - مریضوں کو روزانہ انسولین لینا پڑتا ہے۔ 

2. ذیابیطس ٹائپ 2 (Type 2 Diabetes): 

   - انسولین کی مزاحمت (خلیات انسولین کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر پاتے) یا انسولین کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ 

   - زیادہ تر بالغ افراد کو متاثر کرتا ہے، لیکن موٹاپے اور غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے اب نوجوانوں میں بھی عام ہے۔ 

3 . حمل کی ذیابیطس (Gestational Diabetes): 

   - حمل کے دوران ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ 

   - عام طور پر بچے کی پیدائش کے بعد ختم ہو جاتی ہے، لیکن مستقبل میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ 

4 . پری ڈایابیٹیز (Prediabetes): 

   - خون میں شکر کی سطح معمول سے زیادہ ہوتی ہے، لیکن اتنی نہیں کہ ذیابیطس قرار دی جائے۔ 

   - صحت مند طرز زندگی اپنا کر اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

### عوامل (Causes/Risk Factors): 

- ٹائپ 1: 

  - جینیاتی عوامل، خودکار مدافعتی ردعمل۔ 

- ٹائپ 2: 

  - موٹاپا، غیر متحرک طرز زندگی، ناقص غذائی عادات، خاندانی تاریخ، عمر (45 سال سے زیادہ)۔ 

- حمل کی ذیابیطس: 

  - ہارمونل تبدیلیاں، خاندانی تاریخ، یا موٹاپا۔ 

### علامات (Symptoms): 

- بار بار پیشاب آنا (خاص طور پر رات کو)۔ 

- شدید پیاس اور منہ کا خشک ہونا۔ 

- بھوک میں اضافہ۔ 

- تھکاوٹ اور کمزوری۔ 

- دھندلی نظر۔ 

- زخموں کا دیر سے بھرنا۔ 

- وزن میں غیر معمولی کمی (ٹائپ 1 میں عام)۔ 

- ہاتھوں یا پیروں میں سنسناہٹ یا درد۔ 

 انتہائی اہم نوٹ: 

ذیابیطس کو نظرانداز کرنے سے دل کی بیماریاں، گردے فیل ہونا، اعصابی نقصان، یا بینائی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

🔶 طب اسلامی میں  عام شوگر کا علاج 🔶

🌺🌺غذائی اور مفرد علاج 🌺🌺

جو کا ستو

چائےکے بجائے نیم گرم پانی ( جس کو ابال کر ٹھنڈا کیا گیا ہو.)

سمندری طبیعی نمک کھانے کے شروع اور اور آخر میں

بیگن کے اوپر ٹوپی ہوتی ہے ( ڈنڈی) 5 س 6 عدد ابالیں اور اس پانی کو استعمال کریں.

⭐️⭐️⭐️ مرکب علاج ⭐️⭐️⭐️

مرکب دوائیوں سے علاج 👇🏿

حب البلسان 

عددس الملک 

جامع + آب جو                                                                                      فجل    

زنبق

مرکب 4

🚫 پرھیز 🚫

 

❌آلو

❌چاول اور گندم کی روٹی کم استعمال کریں اس کے بجائے جو کی روٹی استعمال کیجیے

❌چینی

❌کولڈ ڈرنکس

❌جوس ، کمپوت ، کنسرو مصنوئی

❌میٹھائی اور بھت ٹھنڈا پانی

❌چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز

❌صنعتی غذاؤں کے بجائے طبیعی غذائیں استعمال کیجیے.

❌غذا کو اچھی طرح چبائیں.

 

 



Sunday, March 23, 2025

کیا آپ قبض کے مسئلے سے پریشان ہیں؟


                                                              *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*

يا شافی  ''ینفع باذن اللہ تعالی''    يا کافی 

*********

مزید رابطہ کیلئے مطب طب اسلامی حکیم محترم مبشر حیسن 03149511192  یا  اس واٹس اپ نمبر03318389360 پررابطہ کریں- شکریہ

ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور انکی صحت و سلامتی اور تندرستی 

کیلئے آئمہ  رضوان اللہ اور  اہلبیت علیہ السلام کے بتائے بوئے علاج سے استفادہ کرنا ہے اور آگاہی دینا ہے

 



 کیا آپ قبض کے مسئلے سے پریشان ہیں؟


 دواۓ ملین، بسفایج، مرکب9/ سواۓ حضرت بلال رض

 استعمال کریں۔۔

 فوائد 

1- اکثر ہر مرض میں مفید 

2- دائیں یا بائیں پہلو میں درد

3- دیگر ہر قسم کا درد

4- گردوں میں درد

5- پیٹ درد

6- قبض دائمی

7- عام قبض

 خوراک 

قبض کے لۓ دو کھانے کے چمچ

پہلو یا پیٹ درد کے لۓ دو چاۓ کے چمچ۔۔۔

Friday, March 14, 2025

Migraine: Symptoms, causes, treatment, and more

 


 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*

يا شافی  ''ینفع باذن اللہ تعالی''    يا کافی 

*********

مزید رابطہ کیلئے مطب طب اسلامی حکیم محترم مبشر حیسن 03149511192  یا  اس واٹس اپ نمبر03318389360 پررابطہ کریں- شکریہ

ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور انکی صحت و سلامتی اور تندرستی کیلئے آئمہ  رضوان اللہ اور   

اہلبیت علیہ السلام کے بتائے بوئے علاج سے استفادہ کرنا ہے اور آگاہی دینا 

ہے




طب اسلامی میں ایک اور دوائی جو مائگرین یا آدھے سر درد کیلئے ہے داروئی بسباسہ یا روغن

 بسباسہ کے نام سے ہے-

یہ روغن بس باسہ تل کا تیل یا کنجند کا تیل تھوڑا لے لیں اور جوتری / جاویتری بھی تھوڑی لے لیں یعنی   10/12 قطرے تل/کنجند کا تیل اور ایک چٹکی جوتری ( بسباسہ ) پاؤدر کی لیکر اسکو مخلوط کریں یہ  مخلوط آمیزہ روغن بن جائے گا تو جس کو  آدھے سر کا درد ہو یعنی درد شقیقہ اور Migraine  کہتے ہیں

مائگرین درد کیلۓ جس سائیڈ درد سر ہے اس مریض کو سلاکر اس سائید کے ناک میں دو قطرے صبح و شام یا رات ڈالنا ہے اور اس درد کے لئے مفید ثابت ہو .

شقیقہ یا مائیگرین سر درد کی ایک قسم ہے جو ایک میعاد تک رہتی ہے۔ اس میں مبتلا افراد اکثر روشنی سے بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں اور درد کے اوقات میں اندھیرے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ تکلیف سرخ، پیلی اور سفید روشنی سے بڑھ جاتی ہے جب کہ سبز روشنی اس درد کو کم کرتی ہے۔ قدیم مصر کے ابریس پپائرس (جو 1550 قبلِ مسیح میں لکھا گیا تھا) میں بھی اِس مرض کا ثبوت ملتا ہے۔

بھرحال سر درد کی جو بیماریاں ہیں  اس درد کی مختلف قسمیں ہیں مختلف وجوہات کی وجہ سے سر درد ہوسکتا یے .کچھ لوگوں کو معدے کی گیس کی وجہ سے بھی درد ہوسکتا ہے مریض جب بھی مطب سے مراجعہ /رابطہ کریں تو اس مریض کے تمام احوال کو پوچھنا ہے . ممکن یے اسکو سر درد گیس کی وجہ سے ہو ممکن ہے قبض کی وجہ سے ممکن ہے کسی چوٹ کی وجہ سے یا کوئی اور مسئلہ ہو ممکن ہے مزاج صفرا کی شدت کی وجہ ہو یہ مختلف وجوہات سر درد کے ہو سکتے ییں تو عمومی طور ہر آدھے سر درد کیلۓ روغن بسباسہ / دوا تمام کے لئے تجویز کر سکتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ مریض کا مزاج صفرا کا غلبہ ہے تو ساتھ اسکا بھی علاج کریں اور مزاج کے علاوہ معدے یا گیس کا مسئلہ ہے قبض کا مسئلا ہے اسکو علاج بتایا / تجویز کیا جائے  تاکہ دونوں چیزیں مل کر سر درد کا علاج کیا جا سکے.

Tuesday, March 11, 2025

Sleep Problems




 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*

يا شافی  ''ینفع باذن اللہ تعالی''    يا کافی 

*********

مزید رابطہ کیلئے مطب طب اسلامی حکیم محترم مبشر حیسن 03149511192  یا  اس واٹس اپ نمبر03318389360 پررابطہ کریں- شکریہ

ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور انکی صحت و سلامتی اور تندرستی کیلئے آئمہ  رضوان اللہ اور   

اہلبیت علیہ السلام کے بتائے بوئے علاج سے استفادہ کرنا ہے اور آگاہی دینا 

ہے

 

ہمیں کس قدر نیند کی ضرورت ھوتی ھے؟ اس کا انحصار ھماری عمر پر ھے۔

۱۔  بہت چھوٹے بچے دن میں تقریباً سترہ گھنٹے سوتے ھیں۔

۲۔ ذرا بڑی عمر کے بچے دن میں تقریباً نو یا دس گھنٹے سوتے ھیں۔

۳۔  زیادہ تر بالغ افراد رات کے سات یا آٹھہ گھنٹے سوتے ھیں۔ 

وہ لوگ جن کو نیند نہیں آتی ہے ان افراد کیلۓ ایک دوا ہے وہ دوا یہ ہے جن کو نیند نہیں آتی یا صفرا کا بہت شدت کےساتھ غلبہ ہوتا ہے آج کل ہم سب کو معلوم ہے نیند کا بہت مسئلا ہوتا ہے اکثر کو نیند نہیں آتی ہے تو انکے لئے بہترین چیز ایک دوا ہے جس کی ترکیبات یہ ہے

(1) ارسا جس کو زمبک بھی کہتے دو پیمانہ

(2) کشمیز /خشک دھنیا ایک پیمانہ 

(3) کاہو جو بڑے پتوں والا سلاد ہوتا یے دو پیمانہ

(4) چکندر کے پتے دو پیمانہ 

تمام چیزوں کا دو دو پیمانہ لیا فرض کریں ایک پیمانہ 50 گرام رکھا ہے یعنی دو -دو پیمانہ مطلب 100-100 گرام لیا اور خشک دھنیا کا 50 گرام یعنی ایک پیمانہ لیا ہے تو اسکو 7 پر تقسیم کریں جتنا حصہ یوگا یہ

(5) زعفران باقی چیزوں کا ساتوان حصہ یعنی کم زعفران ڈالیں .

ایک پیمانہ کو 50 گرام رکھنا ہے تو اسکا ساتواں حصہ زعفران تمام چیزوں پیس کر ملائیں یہ نیند ناآنے کی دوا تیار ہوجائے گی . 

نیند نہیں ہے بہت گرمائش کی وجہ سے یا  دوسرے ٹینشن یا نفسیاتی اور جسمانی امراض ہوتے ہیں اسکی وجہ سے نیند نہیں آتی ہے اسکے لۓ یہ ایک بہترین دوا ہے .

اسکے استعمال کا طریقہ :

رات کو سوتے وقت ایک چھوٹا چمچ استعمال کرنا ہے یا گولیوں کی شکل میں ہے تو کم سے کم 5 گولیاں استعمال کرنے ہیں یہ ایک بہترین دوا ہے 

Monday, March 10, 2025

Use and Benefit of AJWAIN (اجوائن)



 


  • اجوائن دیسی کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھ جاتی ہے۔
  • کاسر ریاح ہے۔ فساد بلغم اور اپھارہ کو دور کرتی ہے۔
  • جگر کی اصلاح کرتی ہے اور اس کی سختی میں بے حد مفید ہے۔
  • سدہ کو کھولتی ہے۔
  • پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔
  • گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے۔
  • فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کے لیے مجرب ہے۔
  • جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے۔
  • دل کو طاقت دیتی ہے اور اعصابی دردوں کے لیے بہت مفید ہے۔
  • اگر اسے لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کر کے سفوف بنایا جائے اور یہ سفوف ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں ایک بار استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
  • اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہا تھ پاﺅں کی سوجن میں فائدہ دیتی ہے۔
  • کالی کھانسی دور کر نے کے لیے اگر اجوائن کا پانی یعنی اجوائن کو پانی میں بھگو کر اور نتھار کر پانچ روز تک صبح و شام تین تولے پینے سے صحت یابی ہوگی۔
  • پیٹ کے درد اور بدہضمی میں اجوائن اور نمک کی پھکی بنا کر کھانے سے شفا ہوتی ہے۔ تجربے میں آیا ہے کہ اس کی ایک خوراک ہی بہت فائدہ دیتی ہے۔
  • اس کا روزانہ استعمال بمقدار چھ ما شہ ہمراہ پانی بدن میں چستی لاتا ہے۔
  • پرانے بخار میں اجوائن دیسی چھ ماشہ، گلو تین ماشہ رات کو پانی میں بھگو کر صبح رگڑ چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے تین سے پانچ دن کے اندر بخار دور ہو جاتا ہے۔ مجرب ہے۔
  • زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کر کے باریک کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے پانی بہہ جاتا ہے اور زکام کا زور کافی حد تک کمزور ہو جاتا ہے۔
  • ہچکی کو روکنے کے لیے اجوائن دیسی کو آگ پر ڈال کر اگر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے ناک میں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہو جاتی ہے۔
  • اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے قے فوراً رک جاتی ہے۔ اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔
  • اس کے کھانے سے کھٹی ڈکاریں آنا بند ہو جاتی ہیں۔
  • مرض برص و بہق میں دیگر نسخہ جات میں اجوائن کو شامل کرنے سے اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے۔ اور مرض جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
  • بند چوٹ والی جگہ پر اجوائن کو رگڑ کر شہد میں ملا کر لگانے سے اس جگہ کا منجمد خون جاری ہو جاتا ہے اور درد ٹھیک ہو جاتی ہے۔
  • بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صور ت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو فوراً آرام ہو جاتا ہے۔
  • پیچش کی صورت میں اجوائن تین ماشہ اور کلونجی ایک ماشہ ملا کر ہمراہ دہی استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
  • داد، پیچش اور چنبل میں اجوائن کی اگر مرہم بنا کر لگائی جائے تو چند روز میں فائدہ ہوتا ہے۔ اور پھر کبھی زندگی میں یہ تکلیف نہیں ہوتی۔ اس مرہم کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اجوائن چار تولہ، پھٹکری سفید ایک تولہ توتیائے سبز ایک تولہ، ان تمام چیزوں کو لوہے کی کڑاہی میں آگ پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ سیاہ ہو جائے۔ پھر مثل سرمہ کرکے ویزلین ملا کر مرہم تیار کر لیں۔

Friday, March 07, 2025

Am I not one of these 7 people? Read the Englishman's writing that "Seven types of people should be avoided!"


 مطلبی ہیں لوگ یہاں پر مطلبی یے زمانہ ہم کو دوسروں میں عیب تلاش کرنا آسان لگتا ہے عملی کام نہیں منافقت سےدوسروں کو دوکھہ
دیتے ہیں یہ ایک انگریز کی کتاب سے لیا گیا ہے .

ہم اپنا بھی احستاب کریں کہ ہمارا شمار ان سات لوگوں میں نہیں اگر نہیں ہے اللہ کریم احسان عظیم ہے.
🔴 نوٹ: ایسے لوگ ہمیشہ مسائل اور مشکلات کی خبریں لاتے ہیں، مگر کبھی کسی حل پر بات نہیں کرتے۔
✨ اگر میرے ساتھی دوستوں نے آخر تک یہ تحریر پڑھی ہے خود کو 7 صفات میں شامل نہیں پایا تو حضرت نبی کریم ﷺ پر درود بھیجیں ✨
🤲 اللہم صل وسلم وبارک على سيدنا محمد وآله الطيبين الطاهرين 💙
سات قسم کے لوگ جن سے دور رہنا بہتر ہے! ✅🥀
1️⃣ خود غرض لوگ (عربۂ ہاتھ – Wheelbarrow):
یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں پر بوجھ بنے رہتے ہیں۔
انہیں اپنی بھلائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں ہوتی۔
یہ ایسے ہوتے ہیں کہ جب تم انہیں سنبھال لیتے ہو، تو پھر بھی انہیں آگے دھکیلنے کے لیے مزید محنت کرنی پڑتی ہے۔
🔴 نوٹ: ایسے لوگ تمہاری توانائی، وقت اور وسائل کا ضیاع کرتے ہیں۔
2️⃣ مچھر جیسے لوگ:
یہ لوگ تمہاری زندگی سے اچھائی جذب کرتے ہیں اور اس کے بدلے زہر گھولتے ہیں۔
یہ صرف اپنے فائدے کے لیے تمہارے قریب آتے ہیں، مگر بدلے میں کبھی تمہیں کوئی فائدہ نہیں دیتے۔
یہ ایسے ہوتے ہیں جیسے مچھر، جب تک ان کا مطلب پورا نہ ہو، وہ تمہارے آس پاس رہتے ہیں، اور بعد میں نقصان پہنچا کر چلے جاتے ہیں۔
🔴 نوٹ: یہ لوگ صرف اس وقت تعریف کرتے ہیں جب انہیں تم سے کوئی مطلب ہو، اور بعد میں تمہاری پیٹھ پیچھے برائیاں کرتے ہیں۔
3️⃣ سہارے کے نام پر کنٹرول کرنے والے (Scaffolding):
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو تمہاری مدد اس نیت سے کرتے ہیں کہ تم پر ہمیشہ اپنی برتری قائم رکھ سکیں۔
یہ چاہتے ہیں کہ تم کبھی ان کے سائے سے باہر نہ نکلو، ہمیشہ ان کے قابو میں رہو۔
💡 نوٹ: سہارا لینا کبھی کبھار فائدہ مند ہو سکتا ہے، لیکن جب سہارا تمہاری ترقی میں رکاوٹ بننے لگے، تو اسے چھوڑ دینا بہتر ہے!
4️⃣ دھوکہ باز اور موقع پرست لوگ (Crocodile – مگرمچھ):
یہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے قریب صرف اس لیے آتے ہیں تاکہ تمہاری کمزوریاں جان سکیں، اور بعد میں انہیں تمہارے خلاف استعمال کر سکیں۔
یہ لوگ دھوکہ باز، چغل خور، اور جھوٹے ہوتے ہیں۔
🔴 نوٹ: یہ لوگ پہلے ہمدرد بنتے ہیں، مگر بعد میں تمہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔
5️⃣ حسد کرنے والے اور منافق لوگ (Chameleons – گرگٹ):
یہ لوگ ہمیشہ تمہاری کامیابی پر جلتے ہیں، اور تمہیں نیچا دکھانے کے چکر میں رہتے ہیں۔
یہ لوگ تمہارے ساتھ چلتے ضرور ہیں، مگر صرف اس لیے کہ وہ تمہیں بغور دیکھ سکیں اور تمہیں گرانے کے لیے سازشیں کر سکیں۔
🔴 نوٹ: حسد کرنے والے دوست تمہاری ترقی کے بجائے تمہاری ناکامیوں پر خوش ہوتے ہیں اور تمہیں نقصان پہنچانے کے لیے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔
6️⃣ ناامیدی پھیلانے والے لوگ (Rejectors – مسترد کرنے والے):
یہ لوگ کبھی تمہارے خوابوں اور مقاصد کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
یہ ہمیشہ تمہیں بتائیں گے کہ تمہاری کوشش بیکار ہے، تم کامیاب نہیں ہو سکتے، اور تمہاری ہر امید کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔
🔴 نوٹ: یہ لوگ نہ خود کوئی خواب رکھتے ہیں، اور نہ ہی کسی کے خواب کو حقیقت بنتے دیکھ سکتے ہیں۔
7️⃣ منفی سوچ رکھنے والے (Garbage Pushers – کچرا پھیلانے والے):
یہ لوگ ہمیشہ منفی سوچ رکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی مایوس کرتے ہیں۔
یہ جہاں بھی جاتے ہیں، مایوسی، پریشانی، اور خوف کی خبریں پھیلاتے ہیں۔

Clicks

banner

APCA_SAQI

Popular Posts