Followers

Sunday, June 26, 2016

Letter of SGA&CD Govt of Sindh to Finance Department for Up-Gradation


جس کا رب - اس کا سب 
***********************
ایپکا سندھ کا مطالبہ ہے سندھ میں ۳۰ پوسٹوں کی اپگریڈیشن کی جائے پھلے مرحلے میں کمپیوٹر آپریٹر، اکائونٹس کلرک، اکائونٹنٹ، اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر، کیشیئر، اسسٹنٹ، سینیر کلرک، جونیئر کلرک ، پرچی کلرک ، کلاس IV کے ملازمین سمیت دیگر آفیشل پوسٹوں کی جلد اپگریڈیشں کی جائے دیگر صورت میں دما دم مست قلندر ہوگا۔ 
اکثر دوست ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں مبارک تب ہوگی جب نوٹیفکیشن جاری ہو
نہ سمری بنی نا منظوری ہوئی ،
میرے قلم کار ساتھیو تنقید کرنا آسان ہے 
کیا ایک لیٹر جاری ہوا سب کچھ بھول گئے
دیگر کیٹیگریز کی اپگریڈیشن (اس کو کھتے ہیں اپنا مفاد) میں لکھ رہا ہوں جو دیگر کے لئے نہں کرتا اس لئے بھی دروازے بند ہونگے میرے کلرک کسی کودعا دینے سے بھی گئے 
دھلی دور است 
ایپکا کے دیگر مطالبات کو ایسے بھول گئے کہ اپگریڈیشن آخری منزل تھی انکوپتا نہیں کہ جدوجھد کیا ہے جب شروع کرتے ہیں کھانا نصیب نہیں ہوتا ؛ آرام نہیں ملتا ؛ مسلسل سفر ہوتا ہوتا ہے؛ گھر سے باہر اور اخراجات بھی ہوتے ہیں ؛ کیا جانے میرا دوست جو گھر میں رہ کر فائدہ لبنے کا اتتظار کرے ؛ بھول گئے ہم سب دیگر مراعات ( نجی محفل میں سوال اسطرح کرتے ہیں کہ ایسوسی ایشن کی مالی معاونت اس بھائی کے ذمہ ہیں - بھول گیا کہ ایپکا کا مطالبہ ہے 
ٹائیم اسکیل؛ یوٹیلٹی الائونس ؛ ہائوس رینٹ الا ئونس میں اضافہ ؛ کنوینس و میڈیکل الائونس میں اضافہ ؛ سن کوٹہ ؛ تعلیمی انکریمنٹ کی بحالی و دیگر مراعات کا معاملہ یاد - یہ حال ہے ایپکا کے ممبر کا- افسوس 
حکومت سندھ کی سچائی کا اندازہ اس سے لگایا جائے کہ جنوری 2016 کے لیٹر کا جواب 6 ماہ کے بعد دینا جیسے قابل و قندھار حکومت سے جواب مانگا تھا اس کی منظوری آمریکا کے صدر یا دیگر حکومتوں سے لینا باقی تھی 
دوستو عام طور پر اس لیٹر کا جواب 15 میں آجاتا تو یقین ہوتا کہ حکومت سندھ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے
اس علاوہ URGENT بنیادوں پر کئی سارے سرکاری لیٹر لکھے جا چکے ہیں مگر وہ سب الماریوں کی زینت بن کر رہ گئے ہیں ان کی کاپیان شوشل میڈیا پر اور ایپکا کے مختلف عھدیداران کے پاس موجود ہیں اور ہم ان کاپیوں کو ہر وقت دوستوں کو دکھا کر مطمئین کرتے رہتے ہیں جب کہ حکومت سندھ اور اعلئ افسران باخبر ہے کہ اپریل 2014 سے ایپکا سندھ کے ممبران سراپا احتجاج ہیں مگر سندھ حکومت ٹال مٹول سے کام چلاتی رہی ہے ایپکا کے مطالبات پر کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کو 15 دنوں میں اپنی سفارشات دینی تھی ان کو بھی غیر فعال بنانے میں ہمارے اپنے دوست بھی شامل ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سندھ ہمارے اتحاد کو مزید کمزور کرنی کی کوشش میں مصروف ھے 
ہم نے کسی کو مبارک نہیں دی اس کی کئی وجوہات ہیں باقی دوست مبارکباد ایک دوسرے دیتے جارہے ہیں جو اپنے اپنے گھروں میں آرام سے اپگریڈیسن کے خواہشمند تھے ۔ اہم سوال حکومت اور تمام دوستوں سے کہ
{۱} کیا سندھ حکومت کو یہ علم نہیں کہ خیبرپختون خواہ حکومت مئی 2014 سے 3 نہیں زبادہ کیٹیگریز کو اپگریڈ کیا ہے جس کمپیوٹر آپریٹر؛ کلاس چھارم کے ملازم بھی شامل ہیں 
{۲} بلوچستان حکومت نے 3 سے زیادہ کیٹگریز کو ڈسمبر 2014 سے اپگریڈ کیا پھلے مرحلے میں گریڈ میں فرق کیا تھا اس کی درستگی بجٹ 2017-2016 سے پھلے کردی 
[۳} پنجاب حکومت نے بھی 3 سے زیادہ کیٹیگریز کو اپگریڈ جس بجٹ آفیسر و دیگر شامل ہیں اور جنوری 2016 سے ملازمیں کو فائدہ دیا 
[۴} اس کے علاوہ آزاد جمون کشمیر حکومت نے بحٹ2017-2016 سے پھلے 3 کیٹگریز سے زیادہ [15] پوسٹوں کی اپگریڈیشن کردی مگر جھموریت کے دعوئ دار حکومت سندھ نے کلریکل و آفیشل اسٹاف کی پوسٹوں کی اپگریڈشن تو نہیں بلکہ وعدہ کےمطابق 13 کیٹیگریز کی منظوری سے پھلے 3 پوسٹوں کا لیٹرجاری کرکے ایپکا سندھ کی جدوجھد کو مزید غیر فعال بنانے کی کوشش کی جارہی ہم اس کو ملازم دشمنی اور ملازم حقوق کی پیمالی سمجھتے ہیں اس لئے ایپکا سندھ پھلے مرحلے میں 13 کیٹیگریز کو اپگریڈ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اس کی سمری اس 24/6/2026 کے لیٹر سے پھلے منظوری کے لئے بھیج دی گئی اگر اس کی منظوری میں کوئی رکاوٹ ہوئی تو دمادم مست قلندر ہوگا .
ﷲسب کا حامی و ناصر ہو .
ایپکا سندھ 
ایم اے بھرگڑی 
ایڈیشنل جنرل سیکریٹری

No comments:

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

APCA Pakistan

APCA Pakistan
(SHAHEED SAQI)

Followers

banner

APCA_SAQI