Inviting to follow this page

Membership Form for APCA (Shaheed Saqi) Pakistan

Nomination Form for APCA Pakistan Shaheed Saqi

Tuesday, November 15, 2016

An Oath Ceremony of APCA PAKISTAN BAIT-UL-MAL SECTOR SINDH AT HYDERABAD oOn 12/11/2016




آج پاکستان بیت المال [ سیکٹر] سندھ کے نومنتخب عهديداران کی حلف برداری تقریب بمقام ممتاز مرزا آڈیٹوریم ھال سندھ میوزم حیدرآباد میں منقعد ہو ئی جس میں صدر محمد الیاس چنہ ، جنرل سیکریٹری شمس الدین اجن، گل محمد بلوچ، شکیل احمد سومرو، محمد جمیل جلبانی، عبدالغفار سومرو، حسین بخش منگریو، مشتاق احمد چانڈیو، وحیداللہ کھارانی اور شیر مح٘مد ھالیپوٹو سے مراد علی چاچڑ صوبائی صدر ایپکا سندھ نے ان سے حلف لیا۔ اس تقریب کے خصوصی مھمان جناب مولا بخش چانڈہو صاحب وزیر اعلئ سندھ کے مشیر براء اطلاعات تھے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال کے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سینٹ میں آواز اٹھایا جائے گا۔ اس تقریب میں پاکستان بیت المال کے آفیسرس ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ملازمین سے لیکر آفیسر تک مسائل سے دوچار ہیں ایک ملازمہ جس کی سروس 15 سال سے زیادہ تھی اس کی وفات پر ان کے لواحقین کو 20 ہزاز روپیہ دے محکمہ پاکستان بیت المال نے احسان کیا ہے نہ پینشن ہے نہ دیگر ملازمین والی سھولت ،1996 سے لیکر کاٹریکٹ پر کام لیا جا رہا ہے اگر کچھ مطالبا کرتے ہیں نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی جاررہی یہ سراسر نا انصافی اور قانون کے خلاف ہے ۔ اس موقعہ پر ایپکا سندھ کے چیئرمین ایپکا سنڈھ زیڈ اے شیخ، صوبائی رہنماء ولی محمد سومرو، محمد لقمان بگھیو، ایم اے بھرگڑی ، پاپولیشن کے نمائندہ دوست علی شیخ ، سید علی نواز شاھ ، عبدالقدیر، غلام نیی سیال ، ضلعہ جام شورو کے صدر کاشف رضا کھوکھر، جنرل سیکریٹری احسان عالمانی و دیگر ایپکا کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مختلف رہنمائوں نے خطاب کیا اور ایک قراداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ 
پاکستان بیت المال سندھ { سیکٹر} کے ملازمین کو درپیش مسائل کا حل جلد کیا جائے اور تمام نومنتخب نمائندگان نے عھد کیا کہ جب تک ملازمین کے مسائل حل نہیں ہوتے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہر سطح پر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا
{1} بیت المال کے تمام کانٹریکٹَی ملازمین کو ریگیولر کیا جائے اور تمام پروجیکٹ کے ملازمین کو نوکریوں میں پکا کرنے کا بھی مطالبا کیا گیا 
{2} 1996 سے 2016 تک کسی بھی پاکستان بیت المال کے اساتذہ کو ترقی نہیں دی گئی ان کو جلد پروموشن دئے جائیں صوبائی حکومتوں کی طرز پر ٹائیم اسکیل دیا جائے 
{3} وفاقی حکومت کے وزارت اسٹیبلشمنٹ اور خزانہ کے فیصلہ کی روشنی میں پاکستان بیت المال سندھ [ سیکٹر] کے تمام کلریکل اسٹاف کی اپگریڈیشن کی جائے 
{4} گریڈ 1 سے4 تک کے تمام ملازمین کو وزارت خزانہ و فاقی حکومت کے احکامات کے مطابق ترقی دی جائے
{5} پاکستان بیت المال [ سیکٹر] سندھ کے تمام ملازمین کو میدیکل پینل کی سھولت ڈویزنل سطح پر [ حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھر، اور لاڑکانہ ] منظور کیا جائے یاد رہے کہ تمام پاکستان بیت المال سندھ [ سیکٹر] کے ملازمین کو میڈیکل پینل کی سھولت حاصل کرنے کے لئے سی ایم ایچ کراچی جانا پڑ رہا ہے
اس موقعہ پر متفقہ فیصلا کیا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت چھوٹے ملازمین کے جائز مسائل جلد حل کرے دیگر صورت میں ایپکا اپنی تحریک شروع کرنے پر مجبورہوگی ۔ ایپکا سندھ کلریکل ۳ کیٹیگریز کی اپگریڈیشن کو مسترد کرچکی ہے ایپکا کا مطالبا ہے کہ آزاد جموں کشمیر حکومت کی طرز پر تمام کیٹیگریز کو جلد اپگریڈ کیا جائے ٹیکنیکل و نان ٹیکنیل پوسٹوں میں شامل اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر ، کمپیوٹر آپریٹر، اکائونٹس کلرک ، اکائونٹنٹٹ ، اسٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ، مانیٹورنگ اسسٹنٹ ، لئب اسسٹنٹ ، پرچی کلرک ، آکٹرا کلرک ، لوکل گورنمنٹ کے کلرک گریڈ 5 ؛ انسپیکٹر سپرواِزیر { فشریز ، دیگر محکمہ جات } پروجیکشنسٹ اور دیگر کیٹیگریز بشمول کلاس IV کے ملازمین جس میں ڈرائیور؛ ڈسپیچ رائیڈر؛ لئب اٹینڈنٹ ؛نائب قاصد؛ چوکیدار ؛ مالھی؛ سینٹری ورکر؛ سوئیپر و دیگر پوسٹون کی حکومت سندھ جلد اپگریڈیشن کی منظوری کرکے ملازمین کی بیچینی ختم کرائے جائے ، ٹائیم اسکیل، یوٹیلٹی الائونس، سن کوٹہ ،دوہرہ معیار ختم کرتے ہوئے ہائوس رینٹ میں گریڈ 1 تا 6 تک کے ملازمین کو بڑوں شھر میں کام کرنے والے ملازمین کو 25000 اور چھوٹے شھر میں نوکری دینے والے ملازمین کو20000 ھزاز، گریڈ 7 تا 14 کو 35000 ۱ور30000 ، گریڈ 15 سے18 گریڈ کو 42000 اور 37000 اور گریڈ 19 سے 22 کے ملازمین کو50000 اور 45000 ھزار ماھانہ ہائوس رینٹ دیا جائے اور شھید بینظیر آباد اور میرپور خاص کے ملازمین کو کارپوریشن کے تحت ہائوس رینٹ دیا جائے اور مھنگائی کی تناسب سے کوینس الائونس اور میڈیکل میں اضافہ کیا جائے جس طرح وزیر اعلئ سندھ کی سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو مالی فائدہ دیا ہے و دیگر جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں دیگر صورت میں وزیر اعلئ سندھ ہائوس کراچی یا واھڑ شریف کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس موقعہ پر مراد علی چاچڑ صوبائی صدر ایپکا سندھ نے وزیر اعلئ سندھ کے مشیر براء اطلاعات محترم مولا بخش چانڈیو کو مطالبات پیش کئے اور کہا کہ وزیر اعلئ سندھ سے ایپکا کے وفد کی ملاقات کرانے میں مدد کریں ۔ 
ایم اے بھرگڑی

No comments:

Clicks

banner

APCA_SAQI

Popular Posts

Contact Form

Name

Email *

Message *